کراچی : تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق

Karachi Fiirng

Karachi Fiirng

کراچی (جیوڈیسک) تشدد اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں پانچ افراد جاں بحق اور سات سالہ بچی سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔ چاکیواڑہ کے علاقے میں راکٹ حملہ کیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شہر قائد میں لاشیں گرنے اور ملنے کا سلسلہ تھم نہ سکا، سپرہائی وے جنجال گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص مارا گیا۔

لیاقت آباد سی ون ایریا میں دہشت گردوں نے ایک مسیحا غضنفر زیدی کو قتل کر دیا۔ لیاقت آباد دس نمبر بندھانی کالونی میں پل سے دو نوجوانوں کی ہاتھ پاں بندھی لاشیں ملیں انہیں تشدد کے بعد گولیاں ماری گئیں جن کی شناخت طاہر حسین بروہی اور احمد علی بروہی کے نام سے کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق دونوں لاڑکانہ کے رہائشی تھے۔ تین ہٹی کے علاقے میں فلمستان سینما کے قریب نامعلوم افراد نے فرید نامی شخص کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اورنگی ٹان پانچ نمبر میں فائرنگ سے سات سالہ بچی وانیہ زخمی ہوئی۔

ابراہیم حیدری، تین ہٹی، لیاری بہار کالونی اور بغدادی کے علاقے میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔ چاکیواڑہ کے علاقے میں راکٹ حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کھارادر کے علاقے میں بھی دو گروہوں کے درمیان فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔