بلوچستان حکومت نے غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

Balochistan Government

Balochistan Government

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان حکومت نے غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈائریکٹر تعلیم اسکولز بلوچستان کےاعلامیہ کے مطابق یہ بات علم میں آئی ہے کہ صوبے میں بہت سے نجی اسکول بغیر این او سی کے کام کر رہے ہیں اور ان کی رجسٹریشن بھی نہیں کرائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل غیرقانونی اور غیراخلاقی ہے۔اسی بناء پر یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ این او سی حاصل کئے بغیر کام کرنے والے غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کو سیل کر دیا جائے گا اور ایسے اسکولوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

ڈائریکٹر تعلیم اسکولز بلوچستان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کونجی اسکول میں داخل کراتے وقت یہ دیکھ لیں کہ وہ رجسٹرڈ ہے یا نہیں۔