بلوچستان: مستونگ اور بولان میں ایف سی کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک

Balochistan

Balochistan

بلوچستان (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع مستونگ اور بولان میں ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی کارروائی میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق بولان میں گزشتہ دنوں پنجاب جانے والی بسوں کے تیرہ مسافروں کے قتل کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بولان میں بی بی نانی اور ملحقہ علاقوں میں آج صبح سرچ آپریشن شروع کیا۔ جس کے دوران فائرنگ کے مقابلے میں چھ دہشت گرد مارے گئے۔ جن کے قبضے سے بھاری ہتھیار برآمد کرلئے گئے۔

دوسرے واقعے میں ضلع مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ ایف سی جوابی کارروائی میں دو حملہ آور مارے گئے۔ایف سی ذرائع کے مطابق مارے جانے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ خروٹ آباد میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گرفتار شخص کے قبضے سے تین کلو گرام دھماکا خیز مواد بر آمد ہوا ہے۔