بلوچستان کے سابق وزرا نے سرکاری مراعات واپس نہیں کیں

Government incentives

Government incentives

کوئٹہ(جیوڈیسک) بلوچستان کی سابق حکومت کے وزرانے نوٹسز کے باوجود سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کی ہیں۔بلوچستان کی سابق جمہوری حکومت کے وزرا کی فوج ظفر موج نے پانچ سال عوام کے خون پسینے کی کمائی سے دیئے گئے فنڈز کا مراعات کے نام پر بے دریغ استعمال کیا اورا ب حکومت تحلیل ہوجانے کے باوجود بھی اس عادت سے باز نہیں آئے ہیں، ان مرا عا ت کی جو انہیں بحیثیت وزیر حاصل تھیں۔

وزرا کی بہت بڑی تعداد نے سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کی ہیں،، سرکاری رہائش گاہیں بھی ان ہی کے زیر استعمال ہیں،سرکاری ذرائع کے مطابق سرو سز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے متعلقہ وزرا کو نوٹسز جاری کئے ہیں کہ وہ گاڑیاں واپس کریں لیکن اب تک کسی بھی وزیر نے سرکاری گا ڑی واپس کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔

صو بے کے 25محکموں کے سیکرٹری صاحبان نے ابھی تک چیف سیکرٹری کو گاڑیاں وصول ہوجانے کی رپورٹ نہیں بھیجی ہے ، عوام کا کہنا ہے کہ سرکاری وسائل کا غلط اور غیر قانونی استعمال اور اس کے بعد خود کو عوامی نمائندہ کہنا کیاکھلا تضاد نہیں۔