بلوچستان اوچ پاورہاس کی گیس پائپ لائن دھماکیسے تباہ

Balochistan

Balochistan

بلوچستان (جیوڈیسک)بلوچستان میں اوچ پاور ہاس کی گیس پائپ لائن کو شرپسند عناصر نے دھماکے سے اڑا دیا ہے جس سے اوچ پاور ہاس سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے ۔

بلوچستان میں چند دنوں کے دوران بجلی گھروں کی گیس پائپ لائنوں پر شرپسندوں کا یہ تیسرا حملہ ہے اس سے قبل دو روز پہلے حبیب اللہ کوسٹل اور شیخ منڈا کوئٹہ پاور ہاس بھی شرپسند حملوں میں بند ہوچکے ہیں ۔ جس کے بعد اوچ پاور ہاس سے 525 میگاواٹ اور حبیب اللہ کوسٹل اور شیخ منڈا کوئٹہ پاور ہاس سے 150 میگاواٹ بجلی کی پیداوار بندہوچکی ہے۔

مجموعی طور پر تینوں پاور ہاوسز کے بند ہوجانے پر نیشنل گرڈ سے 675 میگاواٹ بجلی غائب ہے جس سے ملک بھر میں صارفین کو بجلی کی انتہائی قلت کا سامنا ہے ۔ اکثر علاقوں میں مختلف وقفوں کے ساتھ چھ سے سات گھنٹے تک مسلسل بجلی کی فراہمی بند کی جارہی ہے جس سے لوگوں کو پینے کا پانی حاصل کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔

چیئرمین واپڈا کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے تینوں متاثرہ پاور ہاسز کی بحالی کیلئے کو شش جاری ہے اور جلد بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔