بلوچستان؛ آواران میں آپریشن کے دوران لانس نائیک شہید

Lance Naik Muhammad Iqbal

Lance Naik Muhammad Iqbal

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے علاقے آواران میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران لانس نائیک محمد اقبال شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے اہل کاروں نے آواران کے جٹ بازار میں دہشت گردوں و سہولت کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز و دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں لانس نائیک محمد اقبال زخمی ہوگئے اور دہشت گرد فرار ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک محمد اقبال کو فوری طور پر کراچی منتقل کیا گیا تاہم زیادہ خون بہنے کے سبب لانس مائیک محمد اقبال جام شہادت نوش کرگئے بعدازاں سرچنگ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو کلیئر کر دیا۔