بلوچستان میں پولیو کے نئے وائرس کی تصدیق

Polio

Polio

کوئٹہ (جیوڈیسک) رواں سال بلوچستان میں پولیو کے تین کیسز سامنے آئے اور پولیو کے نئے وائرس کی تصدیق بھی ہوئی ہے جو صوبے کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت صوبے میں دہشت گردی کے بعد پولیو ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے اگر اس اہم مسئلے کو نظرانداز کیا گیا تو ہمیں آنے والے وقت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بلوچستان میں پولیو مہم کے دوران ہیلتھ ورکرز کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے ایسے المناک واقعات بھی رونما ہوئے جس میں قیمتی جانیں٘ ضائع ہوئیں جس کے باعث کوئٹہ شہر میں پولیو مہم کو وقتی طور پرملتوی کرنا پڑا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان دنیا میں پولیو کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے اور بلوچستان کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تمام طبقے پولیو مہم کے حوالے سے اپنا کردار ادا نہیں کرینگے تو اس سے نہ صرف ہماری آنے والی نسل اس خطرناک مرض میں مبتلا ہو گی بلکہ بیرون ملک سفر پر بھی پابندی کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔