بلوچستان میں بجلی کا بحران بدستور برقرار،20تا22گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

Load Shedding

Load Shedding

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ، بلوچستان میں بجلی کا بحران بدستور برقرار ہے، صوبے کے دیہی علاقوں میں بیس سے بائیس گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلا ع میں بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ شہر میں 8سے10گھنٹے جبکہ اندرون بلوچستان دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20سے22گھنٹے تک ہے۔

بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث معمولات اور کاروباری زندگی شدیدمتاثر ہے۔ گرم موسم میں عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ہے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ دوسری جانب صوبے میں لوڈشیڈنگ کے باعث زراعت تباہ جبکہ پھلوں کے باغات اور فصلیں شدید متاثرہورہی ہیں۔پشاور اورگرد و نواح میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔