بلوچستان میں بجلی کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا

Power

Power

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان میں بجلی کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا ۔شاٹ فال 1500 میگاواٹ تک پہنچ جانے بعد کیسکو نے کوئٹہ میں بارہ گھنٹے جبکہ دیگر 28 اضلاع میں بائیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کا اعلان کر دیا۔ کیسکو حکام کے مطابق بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں کوئٹہ آنے والی دونوں ٹرانسمیشن لائینیں تباہ ہونے کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 29 اضلاع میں بجلی کی کل طلب 1650 میگاواٹ کے مقابلے میں صرف 150 میگارواٹ بجلی دستیاب ہے۔ 1500 میگاواٹ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ یومیہ دس سے بارہ گھنٹے کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر 28اضلاع کو یومیہ صرف دد گھنٹے بجلی دی جارہی ہے۔بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔