بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ لاپتا افراد اور مسخ لاشیں ہیں ، عبدالمالک بلوچ

Abdul Malik Baloch

Abdul Malik Baloch

کوئٹہ (جیوڈیسک) نامزد وزیر اعلی بلوچستان، ڈاکٹر عبدالمالک کا کہنا ہے کہ صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ لاپتا افرا اور مسخ لاشیں ہیں، نواز شریف نے یقین دلایا ہے کہ وہ اسے سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔کوئٹہ میں ذرائع سے با ت کرتے ہوئے کہا کہ بتایا کہ نواز شریف کو واضح کردیا ہے۔

اگر مسخ شدہ لاشوں کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم ایک قدم آگے نہیں چل سکیں گے ، ہم تمام جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر بلوچستان کے مسائل کا پرامن حل تلاش کریں گے۔

ڈاکٹرنے بتایا کہ نوازشریف نے انہیں کہا مسخ شدہ لاشو ں کے مسئلے پر وہ ان سے زیادہ سنجیدہ ہیں۔عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کو لائحہ عمل طے کرکے دینا وفاقی حکومت کا کام ہے تاہم صوبائی سطح پر ہم سے جو کچھ ہوسکا کریں گے۔