کارکنوں پر اغوا اور تشدد سے من مانا بیان لیا جارہا ہے ، فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے الزام عائد کیا کہ کارکنوں کو اغوا اور تشدد سے من مانااعترافی بیان لے کر میڈیا ٹرائل کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالتیں لاپتا کارکنوں کی بازیابی کے لیے کردار ادا کریں۔ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے بیرسٹر فروغ نسیم کے توسط سے لاپتا کارکنوں کی بازیابی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی۔

موقف اختیار کیا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان فہیم ریاض ، فاروق احمد،ذیشان گل،عثمان احمد،سعید ، آفتاب عالم ،محمد آصف ، ارشد اور ایاز حسن لاپتا ہیں،جنہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اغوا کیا۔ڈاکٹرفاروق ستار نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور عدالت ایم کیو ایم کے خلاف مہم جوئی کا نوٹس لیں اور لاپتا کارکنوں کو بازیاب کروائیں۔