بلوچستان: سوراب میں فورسز قافلے پر بم حملہ، فائرنگ، 3 اہلکار شہید

Security Forces

Security Forces

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے علاقے سوراب میں مسلح افراد نے سیکورٹی فورسسز کے قافلے کو نشانہ بنایا جس میں 3 اہلکار شہید اور چھ زخمی ہو گئے۔

ایف سی ترجمان کے مطابق سوراب میں سیکورٹی فورسسز کے قافلے کو پہلے سڑک کے کنارے نصب ریمورٹ کنڑول بم سے نشانہ بنایا جس سے دھماکہ ہوا، دھماکے کے بعد فائرنگ شروع ہوئی۔

واقع کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار شہید ہو گئے اور چھ زخمی ہوئے ان میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔

ایف سی ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسسز کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔ ایف سی کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔ سیکورٹی فورسسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔