بینک فراڈ متاثرین کو رقوم کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی

وزیر آ باد(جی پی آئی)کئی ہفتے گزرنے کے باوجود بینک فراڈ متاثرین کو ادا ئیگی نہ ،رقوم سے محروم کھا تہ داروں کے گھروں کے چو لہے ٹھنڈے پڑ گئے ۔گورنر اسٹیٹ بینک اور صدر لائیڈ بینک سے فوری کاروائی کا مطالبہ، چند ہفتے قبل الا ئیڈبینک گنیا نوالی برانچ کھا تہ داروں پر انکشاف ہوا کہ انکی بینک میں جمع ہو نے والی رقوم کے بدلے میں بینک اہلکا رو ں نے ملی بھگت کر کے بو گس رسیدیں جا ری کر دی ہیں۔ کھا تہ داروں کے کروڑوں روپے ڈوبنے پر علاقہ بھر میں کہرام مث گیا۔

جس پر بینک انتظامیہ نے معاملہ کی انکوائری کر کے متاثرین کو کلیم کے لیٹر جا ری کر دئے جو کہ کئی روز گزرنے کے با وجو د عوالالنا س کو ادا ئیگی ممکن نہ ہو سکی،علاقہ کی سیاسی و سما جی شخصیت میاں محمد اکرم سلیمی اور محمد نعیم اشرف نے گورنر اسٹیٹ بینک انتظامیہ سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رقوم سے محرو م ہو نے والے کھا تہ داروں کو انکی زندگی بھر کی جمع پونجی فوری واپس دلئی جائے۔