بینکوں نے دوبارہ کار فنانسنگ کا رخ کر لیا ، قرضوں کا حجم 48 ارب سے بڑھ گیا

Car Financing

Car Financing

کراچی (جیوڈیسک) سپریڈ ریٹ میں کمی کے باعث بینکوں کی جانب سے دوبارہ کار فنانسنگ کا رخ کرلیا گیا۔ قرضوں کا حجم اڑتالیس ارب سے بڑھ گیا۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی دس ماہ میں کار فنانسنگ میں سات فیصد اضافہ ہوا۔

بینکوں کی جانب سے مسلسل ساتویں ماہ کار فنانسنگ کے لئے دئیے جانے والے قرضوں کے حجم میں اضافہ ہوا ہے ۔ بینکوں کی جانب سے اسپریڈ ریٹ میں کمی کے باعث زیادہ شرح منافع اور طلب والی پروڈکٹس کیلئے قرضوں کے اجرا میں دلچسپی لی جارہی ہے۔