کراچی : گرمی اور لوڈشیڈنگ سے پریشان لوگوں کی نئی پناہ گاہیں

Karachi Load Shedding

Karachi Load Shedding

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گرمی کی شدت اور لوڈشیڈنگ کے ہاتھوں پریشان لوگوں نے نت نئی پناہ گاہیں ڈھونڈ لی ہیں، گھنے درخت یہ پر سکون سائباں، گرمی اور لوڈشیڈنگ سے پریشان لوگوں کا ہے ٹھکانا، جہاں لوگ تھک ہار کر آتے ہیں کچھ دیر ٹھنڈی ہواوں میں سستانے کے لئے، اگر میسر ہو تیز دھوپ میں درختوں کا گھنا سایا، تو آنکھ لگنے میں دیر نہیں لگتی۔

لوگ صرف آرام کی غرض سے ہی نہیں بلکہ تیز دھوپ سے بچنے کے لئے اس جگہ کو گزر گاہ کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔ مالکان کی خریداری ختم ہونے کا انتظار کرتے یہ ڈرائیور ، گاڑی میں بیٹھنے کے بجائے یہاں سستانا پسند کرتے ہیں، کہتے ہیں اس طرح ٹھنڈی ہوا دل و دماغ کو فرحت پہنچاتی ہے۔

صرف انسان ہی نہیں بلکہ پرندے بھی اس گرمی میں ان درختوں کو اپنا آشیانہ بنا لیتے ہیں۔گرمی اور لوڈشیڈنگ سے تو سب ہی پریشان ہیں ، مگر گھنے درختوں کا یہ سایہ، اس سے بچنے کی بہترین پناہ گاہ ہے۔