گوجرانوالہ: تیز ہواسے درخت اسکول کی بچیوں اوراستانیوں پر آگرا

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ(جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں تیز ہوائیں چلنے سے درخت اسکول کی بچوں اوراستانیوں پر آگرا، حادثے میں چاربچیاں اوردوٹیچر ز زخمی ہوگئیں ۔نواحی گاوں دھونکل میں گورنمنٹ ہائی اسکول کی انتظامیہ کے مطابق لوڈ شیڈنگ کی ستائیں بچیاں اسکول کے صحن میں درخت کے سائے تلے اپنی پڑھائی کرتی تھیں۔

آج اچانک تیز ہوائیں چلیں تو درخت بچیوں اورٹیچرز پر آگرا جس سے چار بچیاں اوردواستانیاں زخمی ہوگئیں جنہیں طبی امدادکے لئے اسپتال پہنچایاگیا۔ایک خاتون ٹیچر کی حالت تشیویشناک بتائی جاتی ہے۔