کراچی : موسم جزوی ابر آلود ، تیز ہوائیں چلنے کا امکان

Karachi Weather

Karachi Weather

کراچی (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ کراچی اور اس کے مضافات مغربی علاقوں سے ہوائیں 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔