بنوں: گیس کے اخراج سے آتشزدگی، بچی جھلس کر جاں بحق، 5 افراد زخمی

Bannu

Bannu

بنوں (جیوڈیسک) بنوں میں ایک گھر میں ہیٹر کی گیس لیک ہونے سے کمرے میں آگ لگ گئی، واقعے میں ایک بچی جھلس کر جاں بحق اور خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق میوہ خیل میں گھر کے ایک کمرے میں الصبح آگ لگ گئی۔ آگ ہیٹر کی گیس لیک ہونے اور اس دوران ماچس جلانے سے لگی، جس کے نتیجے میں ایک بچی جھلس کر جاں بحق اور خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔