بنوں : سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کھائی میں گر گئی، 4 اہلکار جاں بحق، 18 زخمی

Bannu

Bannu

بنوں (جیوڈیسک) ایف آر بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 اہلکار جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کا کانوائے شمالی وزیرستان سے ایف آر بنوں کے علاقے بکا خیل پہنچا تو تیز رفتاری کے سبب کانوائے میں شامل گاڑی کھائی میں گرگئی۔

گاڑی میں 22 افراد سوار تھے، جن میں سے 4اہلکار موقع پر جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا۔