بنوں : شیخ لنڈک چوکی پر شدت پسندوں کا حملہ، جوابی فائرنگ میں ایک ہلاک

Bannu

Bannu

بنوں (جیوڈیسک) بنوں کی شیخ لنڈک پولیس چوکی پرشدت پسندوں کا حملہ سیکورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا، شدت پسند لاش چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

بنوں کی شیخ لنڈک پولیس چوکی پر رات گئے شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔پولیس چوکی پر بارہ راکٹ فائر کئے گئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک شدت پسند ہلاک ہو گیا۔

ڈی پی او محمد اقبال نے بتایا کہ چوکی پر دو اطراف سے حملہ کیا گیا۔ راکٹ لگنے سے چوکی کے ایک کمرے کو نقصان پہنچا، جبکہ شدت پسند ساتھی کی لاش چھوڑ کر فرار ہو گئے۔