بیروت: لبنان میں 2 دھماکے،1خاتون اور 2 فوجی اہلکار زخمی

Beirut

Beirut

لبنان (جیوڈیسک) لبنان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ شمالی لبنان میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

زرائع کے مطابق دھماکا آرمی چیک پوسٹ سے دوسو میٹر کے فاصلے پر کیا گیا۔ دھماکے کے بعد جب قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے تو دوسرا دھماکا ہوگیا۔ جس سے دو فوجی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔