بے نظیر بھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش میں تقریبات

Benazir Bhutto Anniversary

Benazir Bhutto Anniversary

گڑھی خدا بخش (جیوڈیسک) مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کی چئر پرسن شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی چھٹی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں ان کے مزار کے احاطے میں اور ملک بھر میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

شہید بے نظیر بھٹو کی چھٹی برسی کے موقع پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں سے پیپلزپارٹی کے کارکن گڑھی خدا بخش پہنچے ہیں۔ مزار پر آج صبح سے ہی ان کے چاہنے والے اور پیپلز پارٹی کے جیالے شہید بے نظیر بھٹو کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی میں شریک ہیں۔

کارکن آج بھی بی بی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ گڑھی خدا بخش میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

کوئی بی بی کی محبت میں پیپلزپارٹی کے پرچم ہاتھوں میں اٹھائے پیدل ہی گڑھی خدا بخش پہنچا تو کسی نے اس کے لئے اپنی سواری کو خوب تیاری ہے۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی بے نظیر بھٹو کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔