بینظیر قتل کیس : سیکورٹی کے پیش نظر پرویز مشرف کوعدالت میں پیش نہ کیا گیا

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آ باد (جیوڈیسک) دہشتگردی کی خصوصی عدالت بینظیر بھٹو قتل کیس میں کل سابق صدر پرویز مشرف پر بینظیر بھٹو قتل کیس میں فرد جرم عائد کئے جانے کی کارروائی کرے گی۔ گذشتہ سماعت کے موقع پر راولپنڈی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری حبیب الرحمن نے سابق صدر پرویز مشرف سمیت سابق سی پی او سعود عزیز اور سابق ایس پی راول ٹان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے ان میں چالان کی نقول تقسیم کی تھیں۔

جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے اب تک اس مقدمے کے چھ چالان عدالت میں پیش کئے ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف کے اثاثے اور بینک بیلنس گذشتہ سماعت پر فاضل عدالت نے بحال کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔ ادھر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذرائع کا کہنا ہے۔

کہ راولپنڈی اسلام آ باد میں دہشتگردی کی خدشے کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات انتہائی الرٹ ہیں اور حساس ادارے کی رپورٹ پر ایئر پورٹ اور سابق صدر پرویز مشرف کے چک شہزاد میں و اقع فارم ہاس اور فیصل مسجد میں دہشتگردوں کے حملے کے خدشے کی پیشگی رپورٹ دی ہے۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سابق صدر پرویز مشرف کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا تو فرد جرم عائد کئے جانے کی کارروائی آ ئندہ سماعت تک ملتوی ہو سکتی ہے۔