بھکر میں صورتحال کنٹرول میں آنے تک کرفیو رہے گا، چیف سیکریٹری پنجاب

Curfew

Curfew

لاہور (جیوڈیسک) چیف سیکریٹری پنجاب جاوید اسلم نے کہاہے کہ بھکر میں صورتحال مکمل کنٹرول میں آنے تک کرفیو نافذ رہے گا، کسی کوقانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ لاہور میں چیف سیکریٹری پنجاب جاوید اسلم کی صدارت میں بھکر کی صورتحال پراہم اجلاس ہوا۔

جس میںآ ئی جی پولیس پنجاب، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری اوقاف، سیکریٹری اطلاعات اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ چیف سیکریٹری جاوید اسلم کا کہنا تھا کہ بھکر میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔