بہارہ کہو خودکش حملہ کیس کا پہلا نامکمل چالان عدالت میں پیش

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) بہارہ کہو خودکش حملہ کیس کا پہلا نامکمل چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ پولیس نے خودکش حملے کے 5 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت پیش کیا اور چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی۔ چالان میں کہا گیا ہے۔

کہ ملزموں نے خود کش بمبار کو مکمل معاونت فراہم کی اور دو روز تک حملہ آور کو اپنے پاس ٹھرایا۔ مسجد پر حملے سے قبل ملزم خفیہ نگرانی کرتے رہے۔ چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان خود کش بمبار ذکااللہ کو مسجد تک لے کر آئے۔

جبکہ ملزمہ مہوش حملے کے منصوبے سے مکمل طور پر آگاہ تھی۔ مہوش نے ساتھی ملزموں کے ساتھ مل کر علاقے کی خفیہ نگرانی کی۔ زرائع کے مطابق وقوعہ سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج بھی چالان میں شامل کی گئی ہے۔ دس سے زائد گواہ اور ان کے بیانات بھی چالان کا حصہ ہیں۔