کراچی : اورنگی ٹاون میں فائرنگ، اے این پی کا مقامی رہنما جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔ اے این پی کے ترجمان کے مطابق اورنگی ٹاون نمبر 4 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما سید لال درویش جاں بحق ہوگئے۔

سید لال درویش اے این پی فرنٹیئر کالونی وارڈ کے صدر اور اے این پی کے رہنما شاہی سید کے قریبی عزیز تھے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔