کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) فائرنگ سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ آج فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے بھتہ خور سمیت دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹان میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

اورنگی ٹان میں فائرنگ سے پینتالیس سالہ نور بابا عرف لال درویش جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی ہیں۔ ادھر پولیس نے تیموریہ کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں بھتہ خور کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ایک شخص سے پندرہ لاکھ روپے طلب کئے تھے۔ عید گاہ پولیس نے ایک ملزم گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور ایک پستول برآمد کر لیا ہے۔