فیصل آباد : شوہر نے چھریوں سے بیوی کو قتل کر دیا، بیٹی زخمی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد چھریوں سے بیوی کو قتل کر دیا۔ بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔ شیخو پورہ روڈ پر فخر آباد میں منشا نامی شخص کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہو گیا۔

اس نے طیش میں آ کر بیوی اور بیٹی پر چھریوں کے وار کر دیئے جس سے اس کی بیوی 50 سالہ راج بی بی جاں بحق اور 10 سالہ بیٹی عمرانہ شدید زخمی ہو گئی۔ اسے تشویشاک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔