بھارہ کہو خودکش حملہ کیس خاتون سمیت 5 ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

اسلام آباد: بھارہ کہو خود کش حملہ کیس میں خاتون سمیت 5 ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ملزمان کوبکتر بند گاڑی میں اسلام آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے جبکہ ملزمان کے چہروں کو بھی کپڑے سے ڈھانپا ہوا تھا۔میڈیا کو اس موقع پر کوریج سے روک دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ملزمان کے 7 روزہ ریمانڈکی استدا کی گئی ہے۔