بھمبر کی خبریں 09.05.2013

پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنما ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہاکہ بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید پر قوم کو نازو فخر ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنما ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہاکہ بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید پر قوم کو نازو فخر ہے دونوں شخصیات عالمی راہنما تھے بھٹو شہید اور محترمہ شہید نے پاکستان اور آزادکشمیر و تحریک آزادی کشمیر کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں بھٹو شہید نے پاکستان کو ایٹمی ٹیکنالوجی دی محترمہ شہید نے قوم کو مزائل ٹیکنالوجی دی بھٹو نے ملک کی معیشت کو مضبوط کیا لوگوں کو بیرون ممالک روزگار کے مواقع دیکر ملک کو استحکام دیا اور بیرون ملک جانے کے کئی راستے کھولے پاسپورٹ ہر آدمی کو دیا وگرنہ فیڈرل طبقہ کے علاوہ کوئی پاسپورٹ حاصل نہیں کر سکتا تھا اسلامی امہ کو متحد کیا کراچی اسٹیل مل کا تحفہ دیا واہ اور ٹیکسلا دفاعی لحاظ سے بڑے بڑے پراجیکٹ قائم کیے ہندوستان سے 94ہزار قیدی واپس کرائے بھٹو نے کشمیر کیلئے ایک ہزار سال لڑنے کا اعلان کیا انہوں نے کہاکہ بھٹوشہید اور محترمہ شہید اگر زندہ ہوتے تو مقبوضہ کشمیر کب کا آزادہو جاتا بھٹو اور محترمہ نے عالمی سامراج اور تھانیداروں سے ٹکرلے کر پاکستان کو مضبوط کیا بھٹوکو زندگی ایک صاف کتاب ہے انہوں نے قادیانیوں کو غیرمسلم قراردیا پارلیمانی نظام اور پارلیمنٹ کو مضبوط کرکے سٹریٹ کے عام آدمی ،کسان ،مزدور کو بھرپور حق اور نمائندگی دی انہوں نے یہ بھی کہاکہ آنے والے الیکشن میں پاکستان قوم بھٹو شہید اور محترمہ شہید کی وجہ سے پیپلزپارٹی کو کامیاب کرتے ہوئے تیر پر مہریں لگائیںگے آصف علی زرداری صدرپاکستان نے ایران سے پاکستان کی مضبوطی کیلئے گیس پائپ لائن کا معاہدہ گوادر پورٹ کو انٹرنیشنل بندرگاہ بنانے کیلئے چین سے اہم معاہدہ کیا پیپلزپارٹی نے اٹھارویں ترمیم منظورکرائی اور آصف علی زرداری نے اپنے اختیارات ختم کرتے ہوئے پارلیمانی نظام کو مضبوط کیا صوبہ سرحد کو اور فاٹا کونئی شاخت دی گلگت کو صوبہ کا درجہ دیا این ایف سی ایوارڈ کی منظوری بھی پیپلزپارٹی کا ہی کارنامہ ہے صدرپاکستان نے مفاہمتی پالیسی کے تحت تما م اداروں کو مضبو ط کیا اور دوسری ملکی جماعتوں کو بھی سیاسی نظام میں شامل کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ زکوة کے 547ملازمین ماہ اپریل کی تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشان
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ زکوة کے 547ملازمین ماہ اپریل کی تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشان تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے انکے بچوں کی کتابیں کاپیاں نہ ہونے کی بناء پر تعلیمی سال ضائع ہونے کاخدشہ 10تاریخ گزر جانے کے باوجود محکمہ زکوة وعشر کے ملازمین کو ماہ اپریل کی تنخواہ کی ادائیگی نہ ہوسکی جسکی وجہ سے ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں انکے بچوں کی پڑھائی بھی متاثر ہونے کا خدشہ تعلیمی سال کے آغاز پر تمام ملازمین اپنے بچوں کی کتابیں اورکاپیاں نہیں خرید سکے حکومت اس جانب فوری توجہ دیکر ملازمین کو نارمل میزانیہ پر لایا جائے اور زکوة کے کم ہوتے ہوئے وسائل پر بھی بوجھ کم کریں کیونکہ ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے لہٰذا ملازمین کو نارمل میزانیہ پر لیا جائے اور ان کی تنخواہ حکومتی خزانے سے اداکی جائے اور زکوة وعشر کا پیسہ مستحقین تک پہنچائے جائے اسطرح وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی گڈگورننس کی نیک نامی میں اضافہ ہوگا اور ملازمین کو دی جانے والی تنخواہ /زکوة مستحقین کو فراہم کرنے سے لوگوں کے مالی مسائل بھی کم ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سماہنی کے مشہور حمزہ سرور قتل و اغواء کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں مسترد تفصیلات کیمطابق سماہنی کے نواحی گاؤں گاہی کے مشہور حمزہ سرور قتل و اغواء
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سماہنی کے مشہور حمزہ سرور قتل و اغواء کے مقدمہ میں گرفتار
ملزم کی درخواست ضمانت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں مسترد تفصیلات کیمطابق سماہنی کے نواحی گاؤں گاہی کے مشہور حمزہ سرور قتل و اغواء کے مقدمہ میں گرفتار ملزم اللہ دتہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھمبرکی عدالت میں ضمانت کی درخواست دی تھی ملزم کی طرف سے چوہدری راشد ایڈووکیٹ جبکہ استغاثہ کی طرف سے چوہدری امتیاز تاج ایڈووکیٹ پیش ہوئے ملزم کی درخواست ضمانت پر بحث کے بعد گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کی عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت کر مسترد کر دیا یاد رہے کہ مدعی مقدمہ غلام سرور نے ملزم کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے ملزم کی ضمانت کی استدعا کی تھی لیکن عدالت نے اس کو مسترد کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماسٹر طاہر محمود آف پیانہ بنڈالہ کے برے بھائی ماسٹر احسان محمودگزشتہ دنوں سعودی عرب میں انتقال گئے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ماسٹر طاہر محمود آف پیانہ بنڈالہ کے برے بھائی ماسٹر احسان محمودگزشتہ دنوں سعودی عرب میں انتقال گئے تھے مرحوم کی میت سعودی عرب سے بنڈالہ پہنچ آئی مرحوم کو نمازجنازہ آج دن 11بجے پیانہ گاؤں میں ادا کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی کی حکومت مسلم کانفرنس کے دور کے جاری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے فنڈز جاری کرے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلزپارٹی کی حکومت مسلم کانفرنس کے دور کے جاری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے فنڈز جاری کرے بھمبر تا برنالہ روڈ کی تعمیر معیاری ہو رہی ہے محکمہ شاہرات سڑک کے ٹھیکیدار کو فنڈز کی فراہمی بروقت یقینی بنائے تاکہ منصوبہ کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے ان خیالات کااظہار مسلم
کانفرنس کے مرکزی چیف آرگنائزر و سابق وزیر جنگلات مرزا محمد شفیق جرال نے کیا انہوں نے کہاکہ بھمبر تاکوٹ جیمل روڈ بھمبر تا پیر گلی سماہنی کی سڑکوں کی تعمیر کا منصوبہ مسلم کانفرنس کی حکومت کا کارنامہ ہے پیپلزپارٹی کی حکومت اور محکمہ شاہرات کی طرف سے ٹھیکیداروں کو بروقت فنڈز فراہم نہ کرنے کی وجہ سے سڑکوں کی تعمیر میں تاخیر ہو رہی ہے حکومت اور محکمہ شاہرات ٹھیکیداروں کو بروقت فنڈز فراہم کرتی تو آج یہ سڑکیں تعمیر ہو چکی ہوتی انہوں نے کہاکہ بڑھنگ تا برنالہ سڑک تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار نے اچھا اور معیاری کام کیا ہے لیکن محکمہ شاہرات ٹھیکیدار کو فنڈز فراہم نہیں کررہا جس کی وجہ سے سڑک کی تعمیر میں تاخیر ہو رہی ہے انہوں نے کہاکہ ہم حکومت آزادکشمیر اور محکمہ شاہرات کے ذمہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹھیکیداروں کو بروقت فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جا ئے تاکہ بھمبرتا کوٹ جیمل اور بھمبر تا پیر گلی سڑکوں کی تعمیر مکمل ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر پریس کلب بھمبرکے جنرل سیکرٹری ملک شوکت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ آزادکشمیر سینئر صحافی چوہدری فضل الرحمن جو ایک حادثہ میں شدید زخمی
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیر پریس کلب بھمبرکے جنرل سیکرٹری ملک شوکت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ آزادکشمیر سینئر صحافی چوہدری فضل الرحمن جو ایک حادثہ میں شدید زخمی ہو کر ڈسٹرکٹ ہسپتال میرپور میں داخل ہیں کے علاج و معالجہ کے اخراجات حکومت آزادکشمیر برداشت کرکے انکی مالی ادادبھی کرے انہوں نے کہاکہ صحافی چوہدری فضل الرحمن نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا اور آزادکشمیر کے اندر مثبت صحافت کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ہیں انہوں نے کہاکہ چوہدری فضل الرحمن کی طرف سے تھانہ پولیس چوکی کے اندر پائی جانے والی خرابیوں کی نشاندہی کرنے پر SHOتھانہ پولیس چوکی کا حادثہ کا شکار ہوجانے پر صحافی کا مذاق اڑانے اور انکو درپیش آنے والے حادثے کی بروقت رپورٹ درج
نہ کرنا قابل مذمت ہے آزادکشمیر کے صحافی کیساتھ کسی کو بھی زیادتی کرنے کی اجازت نہیں دینگے آئی جی پولیس تھانہ پولیس چوکی سماہنی کے SHOکے صحافیوں کیساتھ نارواسلوک کا نوٹس لیں۔