ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کو جلد سے جلد صحت یابی عطا کریں : سہیل نواز خان

لالہ موسیٰ(جی پی آئی)ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کو جلد سے جلد صحت یابی عطا کریں اور وہ اللہ کے فضل سے پاکستان کی تقدیر بدلنے میں اپنا کردارادا کر سکیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے سابق سٹی صدر سہیل نواز خان ،سید حسن رضا شاہ گیلانی ،حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ،غلام عباس بھٹہ نے اپنے ایک مشترکی بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے عوام عمران خان کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں اور اب وہ وقت دور نہیں کہ جب پاکستان کے عوام عمران خان کی قیادت میں سکون کا سانس لیں گے اور عوام اب سیاسی وڈیروں اور موروثی سیاستدانوں کے جھوٹے وعدوں میں نہیں آئیں گے۔

بلکہ وہ اپنا مستقبل مضبوط بنانے کے لئے عمران خان کا کومیاب کرائیں گے اور ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا 11مئی کو احتساب کریں گے ۔آخر میں سہیل نواز خان نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ جیسی لعنت جس نے پاکستان کے صنعتی نظام کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے سے بچنے کے لئے 11مئی کو اپنا قیمتی ووٹ پاکستان تحریک انصاف کو دے کر کامیاب کرائیں۔