پوری قوم قائد عمران خان کے لئے دعا گو ہے : نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ

لالہ موسیٰ(جی پی آئی)پوری قوم قائد عمران خان کے لئے دعا گو ہے اور انشا ء اللہ و ہ جلد صحت یاب ہو کر عوام کے درمیان موجود ہونگے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ 11مئی کو پاکستان تحریک انصاف پورے پاکستان سے کلین سویپ کرے گی۔

قائد عمران خان کی 17سال کی محنت انشاء اللہ ایک نئے پاکستان کی شکل میں 11مئی کو نظر آئے گی ۔اس وقت پوری دنیا کے عوام عمران خان کی صحت کے لئے دعا گو ہیں اور عمران خان نے ہم کو تبدیلی کی راہ دیکھا دی ہے اور اب ہمارا فرض ہے کہ ہم سب مل کر عمران خان کی قیادت میں ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں۔