بھمبر کی خبریں 24.04.2013

بڑھنگ تا برنالہ رود کی تعمیر و پختگی کاکام شروع پری مکس تارکول ڈالنا شروع ایک دن میں 1کلومیٹر سڑک بننے لگی

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)بڑھنگ تا برنالہ رود کی تعمیر و پختگی کاکام شروع پری مکس تارکول ڈالنا شروع ایک دن میں 1کلومیٹر سڑک بننے لگی عوام علاقہ نیسکھ کا سانس لیا ٹھیکیدار کو بروقت رقم کی ادائیگی کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق محکمہ شاہرات بھمبرکے زیر اہتمام بڑھنگ تا برنالہ سڑک کی تعمیروپختگی کاکام شروع ہو گیاہے ٹھیکیدار نے سڑک پر پری مکس تارکول ڈالنا شروع کر دی ہے اور ایک دن کے اندر ایک کلو میٹرسڑک بننے لگی ہے سڑک کی اب تک تقریباً 4کلومیٹر تک مکمل ہو گئی ہے اگر کام کی رفتار یہی رہی اور ٹھیکیدار کو بروقت رقم کی ادائیگی ہو تی رہی تو بڑھنگ تا برنالہ روڈ دو ہفتوں کے درمیان مکمل ہو جائیگی سڑک کی تعمیر اور پری مکس تارکول ڈالنے سے عوام علاقہ نے سکھ کا سانس لیا ہے تارکول نہ ڈالنے سے علاقے میں گردوغبار پھیلارہتا تھا جسکی وجہ سے پیدل یا گاڑیوں پر سفر کرنا مشکل ہو گیا تھا عوام علاقہ نے محکمہ شاہرات اور حکومت کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹھیکیدار کو بروقت رقم کی ادائیگی کویقینی بنائیں تاکہ سڑک کی تعمیرو پختگی کاکام جاری رہے اور بروقت مکمل ہو سکے جبکہ ضلع بھمبرکے عوام نے دیگر ٹھیکیداروں سے جو برنالہ تا کوٹ جیمل اور بھمبرتا سماہنی روڈ کی تعمیر کررہے ہیں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی اپنی اپنی سڑکوں پر پری مکس تارکول ڈالنے کا کام شروع کریں یار دہے کہ اکثرلوگوں کاخیال تھاکہ ٹھیکیدار پری مکس تارکول ڈالنے سے قبل بھاگ جائیںگے کیونکہ اس کام میں انکو فائدہ کم اور نقصان شایدزیادہ ہے لیکن بڑھنگ تا برنالہ سڑک پر پری مکس تارکول ڈالنے کاکام شروع ہونے سے باقی سڑکوں پر پری مکس ڈالنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرکاری سکولوں کے ٹیچرز اپنے بچوں کوپرائیویٹ سکولوں کے بجائے سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)سرکاری سکولوں کے ٹیچرز اپنے بچوں کوپرائیویٹ سکولوں کے بجائے سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں سرکاری سکولوں کے ٹیچر اپنی محنت سے عوام کاسرکاری سکولوں پر اعتمادبحال کریں جماعت اول سے لیکر جماعت آٹھویں تک کانصاب بھی تبدیل کر دیا گیا آئندہ سرکاری سکولوں میں بھی انگریزی نصاب پڑھایا جائیگا اور اس کیلئے سرکاری ٹیچرز کو تربیت دی جائے گی ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں محترمہ خالدہ پروین نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھمبرمیں ضلع بھرکے گرلزسکولوں کی معلمین و معلمات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور اس کیلئے باقاعدہ سرکلربھی جاری کر دیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ سرکاری ٹیچرز کی سستی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے سرکاری سکولوں میں داخلوںکا رجحان کم ہو رہا ہے ٹیچرز سستی اور عدم دلچسپی کو ختم کرتے ہوئے سرکاری سکولوں میں داخلوں کی تعداد بڑھانے کیلئے عوام علاقہ سے روابط کریں سکولوںکے اندر حاضری کو یقینی بناتے ہوئے ایمانداری اور فرض شناسی سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے سرکاری سکولوں سے آن ڈیوٹی سسٹم کا فی الفور ختم کرتے ہوئے ٹیچرز کو اپنی اصل جائے تعیناتی پر حاضر ہونے کی بھی ہدایت کی انہوں نے گرلز سکولوں کے سربراہان کوہدایت جاری کی کہ وہ ہائی سکوللوں کیلئے10کنال اور مڈل سکولوں کیلئے 5کنال اراضی ایوارڈ کرنے کی کارروائی شروع کریں اجلاس میں ضلع بھرکے سکولوں کی معلمات نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کے عوام کی اکثریت نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے 11مئی کو رسمی کارروائی ہو گئی
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان کے عوام کی اکثریت نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے 11مئی کو رسمی کارروائی ہو گئی کامیابی مسلم لیگ کا مقدر بن
چکی ہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن تحصیل بھمبرکے صدرراجہ اظہر اقبال ،تحصیل جنرل سیکرٹری راشدرشید ایڈووکیٹ نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ زرداری حکومت نے پانچ سالوں میں پاکستان کے عوام کا خون نچوڑااور عوام مہنگائی کی چکی میں پستے رہے BISPکے نام پرکروڑوں روپے اپنی تجوریوں میں بھرے اور اب ان کو الیکشن مہم پر خرچ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام حقیقت جان چکے ہیں پاکستان کے عوام مسلم لیگ ن کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں مسلم لیگ پاکستانی عوام کیلئے اندھیروں میں روشنی کی کرن ہے انہوں نے کہاکہ الیکشن سے قبل ہی پاکستان کے عوام مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں جسے کوئی مداری اور بازی گر تبدیل نہیں کر سکتا 11مئی کا سورج مسلم ن کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہو گااور ملک کے اندر تعمیروترقی اور خوشحالی کے سنہرے دور کا آغازہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی پاکستان کے اندر وفاق کی علامت ہے ملک کے اندر جب بھی مشکل وقت آیا تو پیپلزپارٹی نے اس کو سہارا دیا
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی پاکستان کے اندر وفاق کی علامت ہے ملک کے اندر جب بھی مشکل وقت آیا تو پیپلزپارٹی نے اس کو سہارا دیا ملکی سلامتی ،بقاء اور استحکام کیلئے پیپلزپارٹی کی گراں قدر خدمات ہیں 11مئی کا دن پیپلزپارٹی کی کامیابی کا دن ہو گا ان خیالات کااظہار پیپلزلائرزفورم ضلع بھمبر کے نومنتخب صدر چوہدری جاوید اختربرسالوی ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے اور اس نے ہمیشہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کے علاوہ جمہوریت اور عدلیہ کی بحالی میں جیالوں اور قائدین کی بڑی قربانیاں دی ہیں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقتدار عوام کی طاقت سے حاصل کیا اور اقتدار میں آکر عوامی خدمت کو یقینی بنایا پیپلزپارٹی کا راستہ روکنے اور جمہوریت پر شب خون مارنے کی ہر دور مین سازشیں ہوئی لیکن پیپلزپارٹی نے ان تمام سازشوں کو عوامی طاقت سے ناکام بنایا جمہوریت میں پیپلزپارٹی کاکوئی مقابلہ نہیں ہمیشہبرے وقت میں عوام کو تنہا چھوڑ کر ملک سے
بھاگ جانے والے پیپلزپارٹی کامقابلہ نہیں کر سکتے 11مئی کا دن پیپلزپارٹی کی کامیابی کا دن ہو گا پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے چاروں صوبوں سمیت مرکزمیں بھی حکومت بنائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈڈیال پریس کلب کے نومنتخب صدر سہیل برکت ،جنرل سیکرٹری اقبال اور دیگر عہدیداران کند مشق صحافی ہیں ڈڈیال کے اندر مثبت
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈڈیال پریس کلب کے نومنتخب صدر سہیل برکت ،جنرل سیکرٹری اقبال اور دیگر عہدیداران کند مشق صحافی ہیں ڈڈیال کے اندر مثبت ،تعمیری اور بامقصد صحافت کو فروغ دینے میں انکا اہم کردار ہے ان خیالات کااظہار جموں وکشمیر جرنلسٹس آرگنائزیشن کے چیف آرگنائزر چوہدری خالدحسین ایڈووکیٹ ،صدرکشمیرپریس کلب راجہ نعیم گل ،جنرل سیکرٹری ملک شوکت حسین ،سینئر نائب صدر ناصرشریف بٹ نے ڈڈیال پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادکا پیغام دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہم نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ وہ اعلیٰ صحافتی اقدار کو فروغ دینے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیںگے اور صحافی برادری کو درپیش مسائل کو حل کروانے اور عام اور غریب لوگوں کی آواز کو طاقت بخشبے کا ذریعہ بنیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معروف کرکٹرسید فوادگیلانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے انکا دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گیا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)معروف کرکٹرسید فوادگیلانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے انکا دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گیا دعوت ولیمہ میں مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدروڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق ،جموںوکشمیر جرنلسٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر حافظ محمد مقصود ،صدرکشمیر پریس کلب میرپور سید عابد حسین
شاہ ،جنرل سیکرٹری پریس کلب میرپورسجاد حیدر جرال ،بیرسٹرسلطان محمودکے فرزند فہد سلطان ،سابق ایڈمنسٹریٹربلدیہ مرزااجمل جرال ،ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت چوہدری محمد شبیر،ساؤتھ افریقہ کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری حق نواز ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،ناصرشریف بٹ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری کمال سبحانی،چوہدری محمد اکرم عرف پپو جٹ ،مرزاندیم اختر،حیدر علی کاشر ،راجہ انیس اکبر ،محمدوقاص وکی ،عابد زبیر ،ناصرمنظور ،عامر زیب ،چوہدری امتیاز تاج ایڈووکیٹ ،راجہ خورشید ،ایڈمنسٹریٹربلدیہ چوہدری ولید اشرف ،رضوان اکرم ،شہباز بحاری ،تحصیلدار محمد اقبال انقلابی،عثمان کاشر،مرزانعیم اکرم سمیت دیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایلمنٹری بورڈ بھمبرکے سالانہ نتائج میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ڈھوک دعورہ نے پانچویں اور آٹھویں جماعت کا رزلٹ 100فیصد رہا عوام علاقہ اور تعلیمی کمیٹی نے سکول کی اعلیٰ کارکردگی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایلمنٹری بورڈ بھمبرکے سالانہ نتائج میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ڈھوک دعورہ نے پانچویں اور آٹھویں جماعت کا رزلٹ 100فیصد رہا عوام علاقہ اور تعلیمی کمیٹی نے سکول کی اعلیٰ کارکردگی دینے پر صدرمعلمہ اور جملہ سٹاف کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے تفصیلات کیمطابق گورنمنٹ گرلزمڈل سکول ڈھوک دعورہ نے ایلمنٹری بورڈ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2012-13میں سو فیصد رزلٹ دیا پانچویں اور آٹھویں تمام طالبات نے امتیازی نمبروں سے امتحان پاس کیا سکول کی اس شانداری کارکردگی پر علاقے کے معروف سیاسی وسماجی شخصیات چوہدری خادم حسین ،چوہدری محمد حسین ،چوہدری محمد رفیق نے صدرمعلمہ اور جملہ سٹاف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کااظہار کیا کہ سکول کا سٹاف اسی محنت اور قومی خدمت کے جذبے کیساتھ کام کرتے ہوئے عوام علاقہ کا سرکاری تعلیمی اداروں کے اوپر اعتماد بحال کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رپورٹر)کشمیر فریڈم موومنٹ UKزون کے صدر چوہدری غلا م حسین کے اعزاز میں بھمبرمیں استقبالیہ تقریب 26اپریل کو الائیڈ سکول میں ہو گی
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیر فریڈم موومنٹ UKزون کے صدر چوہدری غلا م حسین کے اعزاز میں بھمبرمیں استقبالیہ تقریب 26اپریل کو الائیڈ سکول میں ہو گی تفصیلات کیمطابق کشمیر فریڈ م موومنٹ ضلع بھمبر کے زیر اہتمام صدر فریڈم موومنٹ UKزون چوہدری غلام حسین کے اعزاز میں 26اپریل بروز جمعةالمبارک بوقت 3بجے دن الائیڈ پبلک سکول میں استقبالیہ تقریب منعقد ہو گی تقریب سے مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ اور صدر UKزون چوہدری غلا م حسین کارکنان سے خطاب کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی کے راہنما و فرزند بیرسٹرسلطان محمود چوہدری فہد سلطان نے گزشتہ روز بھمبرمیںپیپلزپارٹی کے راہنما چوہدری عبدالرؤف کاشر کے بھتیجے اور سلطان یوتھ فورس کے صدر حیدر علی کاشر کے کزن مدثر فاروق کی وفات
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی کے راہنما و فرزند بیرسٹرسلطان محمود چوہدری فہد سلطان نے گزشتہ روز بھمبرمیںپیپلزپارٹی کے راہنما چوہدری عبدالرؤف کاشر کے بھتیجے اور سلطان یوتھ فورس کے صدر حیدر علی کاشر کے کزن مدثر فاروق کی وفات پر انکے گھر جاکرفاتحہ خوانی کی انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبروجمیل کی دعا کی اس موقع پرسیدعابد حسین شاہ ،چوہدری اللہ دتہ ،چوہدری معروف ،چوہدری فاروق خالد ،عامر گیلانی،مرزامحمد افضل ،چوہدری فاروق شاہین ،پٹواری خورشید احمد،انیس اکبر،عابد زبیر،راجہ نعمان بدر،شہزاد اسلم ، چوہدری ناصرمنظور ،چوہدری سلیم اللہ ،وقاص اسلم وکی ،فیضان منہاس بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم کانفرنس نظریے اور عقیدے کی جماعت ہے جو کشمیریوں کے قومی وقار اور تشخص کی علامت تحریک آزادکشمیر اور آزادخطے کی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے مسلم کانفرنس
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم کانفرنس نظریے اور عقیدے کی جماعت ہے جو کشمیریوں کے قومی وقار اور تشخص کی علامت تحریک آزادکشمیر اور آزادخطے کی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے مسلم کانفرنس کی گراں قدر خدمات ہیں ان خیالات کااظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے سینئر نائب صدر سید مظفرحسین شاہ نے کیا انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس پاکستان کی نظریاتی اور فکری سرحدوں کی محافظ ہے تحریک آزادی کشمیر دراصل تحریک تکیمل پاکستان ہے مسلم کانفرنس جتنی مضبوط ہو گی تحریک تکمیل پاکستان اتنی ہی مضبوط ہو گی انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کو کشمیر کو کمزور کرنے اور سیاست کی وحدت کو تقسیم کرنے کیلئے ایک منظم اور سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلم کانفرنس کو تقسیم کیا گیا جس کے آنے والے دنوں میں خطرناک نتائج برآمد ہونگے انہوں نے کہاکہ صدرجماعت سردار عتیق احمد خان کا دورہ برطانیہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس دورے سے تحریک آذادی کشمیر پر مثبت اثرات مرتب ہو نگے انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس ریاستی عوام کی نمائندہ جماعت ہے آزادکشمیر کے اندر جتنی بھی ڈویلپمنٹ ہو ئی ہے وہ سب کی سب مسلم کانفرنس کے دور حکومت میں ہو ئی ہے انہوں نے کہاکہ پہلے بھی مسلم کانفرنس کیخلاف سازشیں ہوئی ہیں جو ہمیشہ ناکام ہو تی رہی ہیں موجودہ سازشیں بھی ناکام ہو نگی آنے والا دور مسلم کانفرنس کا ہے گزشتہ الیکشن میں بھی مسلم کانفرنس کو ایک سازش کے تحت ہرایا گیا تھا۔