سابق حکمرانوں نے ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دی جس کی وجہ سے ملک بد ترین بحرانوں کا شکار ہو گیا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان سابق حکمرانوں نے ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دی جس کی وجہ سے ملک بد ترین بحرانوں کا شکار ہو گیا۔ ملک کی ناکام داخلہ اور خارجہ پالیسیوں نے پاکستان کی خود مختاری کو دائو پر لگا دیا۔

ان حالات میں گیارہ مئی کو ہونیوالے انتخابات ملک کے مستقبل کے حوالے سے ٹرننگ پوائنٹ ہیںتحریک تحفظ پاکستان کے سینئر نائب صدر شاہد باجوہ اور جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر سے ملاقات کے دوران محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ اس وقت ملک انتہائی مشکلات میں گھیرا ہواہے۔

جبکہ مشکل حالات سے نکالنے اور امن و ترقی کی راہ پر گامزن کر نے کے لیے مستقبل کی حکومت کے انتخاب میں قوم ایک بار پھر آزمائش میں مبتلا ہے تاہم اس کے لیے قوم تحریک تحفظ پاکستان کے انتخابی نشان میزائل پر الیکشن میں حصہ لینے والے باصلاحیت، باکردار اور مخلص امیدواروں کا انتخاب کر ے کیونکہ 2008انتخابات کے نتیجے والی حکومت کے دو وزیر اعظم کرپشن اور مختلف الزمات کی زد میں ہیں۔