بھمبر کی خبریں 25.03.2013

مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ریسکیو سروسز کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ریسکیو سروسز کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا انسانی زندگیوں کو بچانے کیلئے بروقت امداد سے ممکن بنایا جانا وقت کا اہم تقاضا ہے قدرتی آفات ہوں یا دیگر حادثات جذبہ خدمت خلق سے سرشار تربیت یافتہ رضا کاروں کی امداد کارروائیاں قابل ستائش رہی ہیں ان خیالات کا اظہار ریسکیو 1122 کی تقریب تقسیم انعامات سے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر بھمبر ندیم احمد جنجوعہ نے چار سالہ کارکردگی پر کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ موجودہ دور میں ریسکیو نے نوجوانوں نے اپنی خدمات سے ریسکیو کی سروسز کو روشناس کراتے ہوئے افادیت کو اجاگر بھی کیا انہوں نے ضلع بھمبر کے اندر ریسکیو 1122 کی شاندار کارکردگی میں چوہدری مالک انقلابی کی کاوشوں کا بھی سراہا اس موقعہ پر صدر تقریب گورنمنٹ ماڈل پائلٹ ہائی سکول کے صدر معلم چوہدری خورشید احمد نے بھی پیشہ وارانہ فرائض کی بجا آوری میں جذبہ خدمت خلق کے پہلو کو اہمیت دیتے ہوئے جس طرح رضا کاروں نے ڈیوٹی کے دوران اپنے آپ کو الرٹ رکھا اور کسی بھی حادثہ یا ناگہانی حالات میں شہریوں کی امداد کی اس سے کسی کو بھی انکار نہیں ہے یقینا ایسے نوجوان انعامات کے مستحق ہیں جس سے ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکتی ہے تقریب تقسیم انعامات سے رانا رضوان انسپکٹر موٹروے پولیس، زبیر علی، ڈاکٹر طارق شاکر، چوہدری مالک انقلابی نے بھی خطاب کیا جبکہ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ندیم احمد جنجوعہ، صدر معلم چوہدری خورشید اور انسپکٹر موٹروے پولیس رانا رضوان نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں شیلڈ تقسیم کی گئی تقریب میں ڈسٹرکٹ اکونٹس آفیسر مختار احمد بٹ ،چیف آفیسر بلدیہ چوہدری فیاض، صدر کشمیر پریس کلب حاجی نعیم گل، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، عتیق الرحمان برسالوی کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے آفیسران کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوقت قرآن پاک سے طارق
محمود اور نعت رسول مجیب الرحمان سے کیا مقررین نے ریسیکو 1122 کے چوہدری مالک انقلابی کی خدمات محکمہ تعلیم کے حوالے کئے جانے پر اظہار خیال میں کیا کہ وہ ایک اچھی ٹیم اور تربیت یافتہ نوجوانوں کو چھوڑ کر جا رہے ہیں اور ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں خدمات قابل ستائش ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصاف کے تاریخ ساز جلسہ نے پاکستان کے اندر حقیقی تبدیلی کا آغاز کر دیا ہے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحریک انصاف کے تاریخ ساز جلسہ نے پاکستان کے اندر حقیقی تبدیلی کا آغاز کر دیا ہے 11 مئی کے انتخابات 18 کروڑ عوام کی قیمت تبدیل کرنے کا سنہری موقع ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ویسٹ مڈ لینڈ کے صدر چوہدری صادق حسین آف چھپراں نے کیا انہوں نے کہا کہ خود کو تحت لاہور کا وارث سمجھنے والوں کی تاریخ ساز جلسہ کے بعد آنکھیں کھل جانی چاہیے عمران خان نے مینار پاکستان پر عوام سے جو چھے وعدے کئے ہیں وہ آئندہ الیکشن میں مستقبل کی سیاست کے خدوخال بن کر سامنے آئینگے قرضے معاف کروانے والے ، ڈالر بیرون ممالک بینکوں میں رکھنے والے عوام کے ٹیکسوں سے حاصل ہونے والے اربوں روپے کو ذاتی تشہیر پر خرچ کرنے والوں کو قوم آئندہ الیکشن میں مسترد کر دے گی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کرپشن اور لوٹ مار سے پاک سیاسی جماعتوں کیساتھ بھی سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریگی موجودہ الیکشن میں پاکستان کی تقدیر بدلنے کا سنہری موقع ہے پاکستان کے عوام کرپٹ، بد عنوان حکمرانوں سے چھٹکارہ حاصل کر کے نئی ایماندار محب وطن قیادت کو سامنے لائیں تا کہ پاکستان خوشحال اور مضبوط ملک بن سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سپریم کورٹ نے 32 نائب تحصیلداران کو اپنے عہدوں پر بحال کر دیا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سپریم کورٹ نے 32 نائب تحصیلداران کو اپنے عہدوں پر بحال کر دیا سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کا فیصلہ معطل تفصیلات کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریوینو نے 32 نائب تحصیلداروں کے پروموشن کے فیصلے کو ختم کرتے ہوئے ان کو واپس گرداور کی پوسٹوں پر تعینات کر دیا تھا جس کے خلاف نائب تحصیلداران نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس پر گذشتہ روز سپریم کورٹ نے فیصلہ دیتے ہوئے نائب تحصیلداران کو انکے عہدوں پر بحال رکھتے ہوئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے فیصلہ کو معطل کر دیا ہے سپریم کورٹ کی طرف سے نائب تحصیلداران کے حق میں فیصلہ آنے سے ان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوامی خدمت پیپلز پارٹی کو طیرہ امتیاز ہے ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ویژن کے مطابق پیپلز پارٹی عوامی خدمت کا سفر جاری رکھتے ہوئے ہے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) عوامی خدمت پیپلز پارٹی کو طیرہ امتیاز ہے ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ویژن کے مطابق پیپلز پارٹی عوامی خدمت کا سفر جاری رکھتے ہوئے ہے آمدہ الیکشن میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے دوبارہ حکومت بنائے گی ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے راہنما و کوآردینٹر وزیراعظم آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد امتیاز چوہدری آف سوکاسن نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر پیپلز پارٹی نے انتہائی فہم و فراست اور مفاہمتی سیاست کے تحت اپنی آئینی مدت پوری کر کے تاریخ رقم کی ہے اور جمہوریت کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے آزادانہ صاف شفاف انتخابات کیلئے ساز گار ماحول فراہم کیا ہے پیپلز پارٹی کی حکومت نے گذشتہ 5 سالوں میں تمام درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے عوامی خدمت کو جاری رکھا اندرونی اور بیرونی چیلنچز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائی کی ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے عملی اقدمات اٹھائے گئے پیپلز پارٹی اپنی 5 سالہ کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ بھی
الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے نہ صرف وفاق بلکہ چاروں صوبوں کے اندر حکومت بنائے گی۔