بھمبر کی خبریں Feb 21, 2013

مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں ملکر پنجاب میں الیکشن لڑینگی اور کلین سویپ کرکے پنجاب کے اندر بھی حکومت بنائیں گے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں ملکر پنجاب میں الیکشن لڑینگی اور کلین سویپ کرکے پنجاب کے اندر بھی حکومت بنائیں گے میاں برادرن نے پورے پنجاب کا بجٹ لاہور میں لگا کر پنجاب کے عوام کیساتھ زیادتی کی ہے جس کا اس کو آئندہ انتخابات میں خمیازہ بھگتنا پڑے گا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق پنجاب کے مرکزی راہنما چوہدری ماجد مکیانہ نے بھمبر میں میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے قائدین چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی محب وطن لیڈر ہیں مشکل کی گھڑی میں انہوں نے پاکستان کیساتھ اپنی وابستگی نبھائی ہے پنجاب کے اندر وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے دور حکومت میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں اتنے کام کبھی نہیں ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کے دور حکومت میں پنجاب کے اندر مساوی اور برابری کی سطح پر فنڈز تقسیم ہوئے جبکہ میاں برادران نے پورے پنجاب کے فنڈز کو لاہور میں خرچ کر دیا ہے جبکہ دیگر پنجا ب کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم کرکے ان کیساتھ زیادتی ہے انہوں نے کہاکہ میاں برادران نے ہارس ٹیڈنگ کرکے پنجاب کے اندر حکومت بنائی تھی آمدہ الیکشن کے اندر مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی ملکر الیکشن لڑینگی اور سیٹ ایڈجسٹ منٹ ہو گی دونوں جماعتیں ملکر پنجاب میں بھی حکومت مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی کی ہو گی انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ق کی جمہوریت کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں ق لیگ کے دور میں ملک نے ترقی کی جو منازل طے کی انکی مثال نہیں ملتی چوہدری برادران نظریہ پاکستان اور نظریہ اسلام کے محافظ ہیں انکی مدبرانہ پالیسیوں کی بدولت موجودہ حکومت اپنی آئنی مدت پوری کررہی ہے اور جمہوریت کو فروغ مل رہا ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ق کے کارکنان جماعت کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مسلم لیگ ق پنجاب کے راہنما چوہدری ماجد مکیانہ نے گزشتہ روز ساتھیوں چوہدری ابرار مکیانہ ،چوہدری رفاقت مکیانہ اور چوہدری تنویر مکیانہ کے ہمراہ بھمبرکا دورہ کیا
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ ق پنجاب کے راہنما چوہدری ماجد مکیانہ نے گزشتہ روز ساتھیوں چوہدری ابرار مکیانہ ،چوہدری رفاقت مکیانہ ،چوہدری وحید مکیانہ ،سید قمر عباس شاہ،چوہدری تنویر مکیانہ کے ہمراہ بھمبرکا دورہ کیا اور اپنے دورے کے دوران انہوں نے سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوارالحق کے والد محترم سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی کی وفات پر اور چوہدری فضل حسین کی وفات پر انکے گھروں میں جاکر تعزیت کی اور مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعاکی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریاستی اخبارات تحریک آزادی کشمیر میں کلیدی کردارادا کررہے ہیں
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریاستی اخبارات تحریک آزادی کشمیر میں کلیدی کردارادا کررہے ہیں حکومت ان کے بقایا جات ادانہ کرکے اس سے وابستہ افراد کا معاشی قتل کرنا چاہتی ہے جو قابل مذمت ہے آزادکشمیر بھر کے صحافی اے کے این ایس کیساتھ ہیں حکومت ریاستی اخبارات کے بقایا جات فی الفور ادا کرکے پریس سے وابستہ افراد کی بے چینی کو ختم کرے ان خیالات کااظہار کشمیر پریس کلب کے صدر راجہ نعیم گل نے پریس کلب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حکومت ریاستی اخبارات کے بقایا جات ادانہ کرکے ان کو بند کرنا چاہتی ہے اور اس سے وابستہ افراد کا روزگار چھیننا چاہتی ہے ایک طرف مقبوضہ کشمیر کی حکومت نے وہاں کے اخبارات کی اشاعت پر پابندی لگا رکھی ہے تو دوسری طرف آزادکشمیرمیں حکومت نے اخبارات کے بل روک کر ان کو بند کرنے کی کوشش کررہی ہے جو انتہائی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے حکومت فی الفور تمام ریاستی اخبارات کے بقایا جات ادا کرے بصورت دیگر ریاست بھر کے صحافی اے کے این سی کیساتھ ملکر حکومتی تقریبات کابائیکاٹ کرینگے اجلاس میں ناصر شریف بٹ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،طارق محمود ثاقب ،ڈاکٹر طارق شاکر ،ملک شوکت حسین،عاطف اکرم ،جہانگیر پاشا،قاضی انصرزمان،ظہور احمد رضا ،سلم ساگر ،فیصل صغیر شمیم،عزیز الرحمان ناز،یاسین تبسم ،عابد زبیر،وسیم نذر،راجہ وحید مراد،مرتضیٰ گیلانی،چوہدری محمد ارشدسمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ تعلیم آزادکشمیر میں ہنگامی بنیادوں پر انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت ہے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ تعلیم آزادکشمیر میں ہنگامی بنیادوں پر انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت ہے وہ آزادکشمیر بھر میں تمام سکولوں میں ہر کلاس میں کم ازکم 30طالبعلم ہو نا ضروری ہے اگر کسی سکول میں طالبعلموں کی تعدادکلاسوں کیمطابق نہیں تو ایسے سکولوں کو فوری طور پر بند کر دینا چاہیے تاکہ غیر ترقیاتی بجٹ کا کڑوڑوں روپے بچا کر محکمہ صحت عامہ میں غریب اور نادار مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے خرچ کیا جا سکے آج آزادکشمیر بھر میں محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت فوری توجہ کے متکازی ہیں ان خیالات کااظہار سٹی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ مشتاق احمد کاشر نے بھمبر ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سٹی محکمہ ہسپتال کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ بوائز ہائی سکول میں طلباء کی تعداد 100کے لگ بھگ ہے جبکہ اساتذہ کی تنخواہیں 50لاکھ روپے بنتی ہیں جو کہ قوم و ملت کیساتھ انتہائی ظلم و زیادتی ہے اور یہ سب کچھ میرٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہے تعلیمی پالیسیاںکاغذوں کا پیٹ بھرنے کیلئے بنائی گئی ہیں لیکن آج تک ان پر عمل درآمد نہیں ہوسکا محکمہ تعلیم میں تقرریاں تبادلے اور ترقیاں ذاتی پسند و ناپسند کی بنیا دپر ہو تے ہیں جبکہ کارکردگی کا ان سے سرے سے تعلق نہیں ہو تا اب وقت آگیا ہے کہ ذی شعور پڑھے لکھے نوجوان اس بیڑے کو اٹھاتے ہوئے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت عامہ کی بہتری کیلئے عملی طور پر میدان میں آئیں کشمیر فریڈم موومنٹ بالخصوص محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کی بہتری کیلئے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی اور حکومتی ذمہ داران کی توجہ ان دو محکمہ جات کی کی طرف مبذول کروانے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھانے کیلئے عوامی سطح پر عنقریت عملی جدوجہد کا آغاز کر ے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنی قوم کو صحت کو فروغ دینے والی قوموںنے دنیا میں بے حد ترقی کی ہے اور اس کا بہترین ذریعہ کھیل ہیںکھیل مثبت سرگرمیاں فراہم کرتے ہیں
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اپنی قوم کو صحت کو فروغ دینے والی قوموںنے دنیا میں بے حد ترقی کی ہے اور اس کا بہترین ذریعہ کھیل ہیںکھیل مثبت سرگرمیاں فراہم کرتے ہیں اور ان مثبت سرگرمیوںکی بدولت نوجوانوں میں تعمیری سوچ اجاگر کرنے آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کو آزمانے کا موقع ملتا ہے مقبول بٹ قومی ہیر و تھے انکی یاد میں منعقدہونے والے ٹورنامنٹ اچھا یونٹ ہے ان خیالات کااظہار محمد منشاء وقار نے سیر لہ میں مقبول بٹ شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کے سالانہ فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ایسی مثبت سرگرمیاں جاری رہنی چاہیں ان سے نوجوانوں کو غیر اخلاقی سرگرمیوں سے روکا جا سکتا ہے اور انہیں معاشرے کا کارآمد اور صحت مند شہری بنانے میں مدد دی جا سکتی ہے دریں اثناء فائنل میچ میں بارسلونا کرکٹ کلب کی ٹیم نے مد مقابل مانچسٹر یونائیٹڈ کلب کی ٹیم کو 13رنز سے شکست دیکر جیت اپنے نام کرلی میچ کے بعد مہمان خصوصی اور دیگر شرکاء نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جموں وکشمیر لبریشن لیگ ضلع بھمبر کے عہدیداروں کا آج ایک اہم اجلاس زیر صدارت چوہدری محمدفکلیم الفتح منعقد ہوا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جموں وکشمیر لبریشن لیگ ضلع بھمبر کے عہدیداروں کا آج ایک اہم اجلاس زیر صدارت چوہدری محمدفکلیم الفتح منعقد ہوا جلاس میں تنظیمی امور پر غور و خوض کیا گیااور طے ہواکہ آئندہ اجلاس 3مارچ 2013بروز اتوار ہیون پیلس ہوٹل منعقد ہوگا اجلاس میں مختلف امور زیر بحث آئے اور بالخصوص کے ایچ خورشیدکی برسی کے حوالے سے بھی تجاویز سامنے آئیں اجلاس میں دوسروں کے علاوہ مرکزی چیئرمین مہاجرین بورڈ جموں وکشمیر لبریشن لیگ چوہدری محمد اسلم آسی ایڈووکیٹ ،راجہ ذوالفقار مہدی مرکزی مجلس عاملہ لبریشن لیگ،چوہدری محمدافضل ایڈووکیٹ مرکزی مجلس عاملہ،ماسٹرمحمد بوٹا رکن مرکزی مجلس عاملہ،سینئر نائب صدرسٹی راجہ بابر ریاض اور صدر سوسائٹی فارہیومن رائیٹس و چیف ایکس سروس مین سوسائٹی بھمبر صوبیدار حاجی فتح علی چوہدری ،صوبیدار راجہ محمد رزاق،ممبر سوسائٹی محمدرزاق سیرلہ،چوہدری صوبیدار محمد حنیف سماہنی اور کارکنان سوسائٹی فارہیومن رائیٹس نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چوہدری صحبت علی ریاست کے عظیم لیڈر تھے موصوف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی غریب اور مجبور لوگوں کو حقوق دلانے میں نمایاں کردار ادا کیا
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوہدری صحبت علی ریاست کے عظیم لیڈر تھے موصوف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی غریب اور مجبور لوگوں کو حقوق دلانے میں نمایاں کردار ادا کیا رواداری ،اخوت اور بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دیا انکی وفات سے آزاددکشمیر کے عوام ایک عظیم اور مخلص لیڈر سے محروم ہو گئے ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن امریکہ کے راہنما چوہدری عرفان الحسن آف جبی نے کیا انہوں نے کہاکہ سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی نیک اور ایماندار انسان دوست تھے مرحوم محنت کش اور غریب طبقہ کے نجات دہندہ تھے انکی وفات سے آزادکشمیر کے عوام ایک شفیق ،مہربان اور نفیس انسان سے محروم ہو گئے ہیں انکی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا انہوں نے کہاکہ ہماری اللہ تعالیٰ کے حضور دعاہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مرحوم کے لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علی مرتضیٰ کے بہیمانہ اور وحشیانہ قتل پر کشمیر فریڈم موومنٹ کا شدید ردعمل ریاست جموں وکشمیر کے اندر ہر طرف انسانی حقوق کی پامالی جا ری ہے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)علی مرتضیٰ کے بہیمانہ اور وحشیانہ قتل پر کشمیر فریڈم موومنٹ کا شدید ردعمل ریاست جموں وکشمیر کے اندر ہر طرف انسانی حقوق کی پامالی جا ری ہے سماہنی میں حمزہ سرور اور کھوئی رٹہ میں علی مرتضیٰ کے اغواء اور قتل شرمناک فعل ہے ان واقعات کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے اور واقعہ میں ملوث افراد یا ادارے کیخلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کااظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے فریڈم موومنٹ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ریاست جموںوکشمیر کے اندر کشمیریوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ذبح کیا جا رہا ہے ریاست کے ہر حصے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جا رہی ہیں آزادکشمیر کے اندر ایک ماہ کے اندر دو نوجوانوں کو اغواء کے بعد انکے جسموں کے اعضاء کاٹنے اور ڈرلنگ شدہ لاشیں برآمد ہونا انتہائی افسوس ناک اور شرمناک وحشیانہ فعل ہے جسکی کشمیر فریڈم موومنٹ بھرپور مذمت اور شدید احتجاج کرتی ہے انہوں نے کہاکہ نوجوان علی مرتضیٰ کے اغواء اور ان پر وحشیانہ تشدد اور قتل کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے اگر ذمہ داران کا تعین نہ ہوا اور ملوث لوگوں کو بے نقاب کرکے سزا نہ دی گئی اور آزادکشمیر کے اندر بھی پر تشدد تحریک کا آغاز ہو سکتا ہے اجلاس میں فریڈم موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد شفیق کیانی ،سیکرٹری اطلاعات چوہدری خالد حسین،سیکرٹری فنانس محمد منشاء وقار ،ضلع صدرچوہدری محمود الحسن ایڈووکیٹ،سٹی صدر مشتاق احمد کاشر،ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری آفتاب احمد ،سلیم اکبر کاشر،ظفر اقبال ،ملک شوکت حسین آزاد،ڈاکٹر طارق شاکر،ڈاکٹراعجاز کشمیری ،شہریار ظفر،ظہیرعباس ٹھاکر،عبدالقیوم ،رومان رضا،شفاعت کیانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری صحبت علی کی وفات پر گہرے دکھ ورنج کا اظہار
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جموں وکشمیر لبریشن کے ضلعی صدر چوہدری محمد کلیم الفتح ،چوہدری محمد اسلم آسی ایڈووکیٹ،چوہدری محمد افضل ایڈووکیٹ ،صوبیدار حاجی فتح علی ،راجہ محمد رزاق،محمد حنیف نے مشترکہ بیان میں سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق کے والد محترم سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی کی وفات پر گہرے دکھ ورنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے دعا صبروجمیل کی۔