بھمبر پولیس نے آدھی رات کو شراب کے نشے میں دھت ہو کر غل غپاڑہ کرنے والے عادی شرابی کو گرفتار کر لیا

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبر پولیس نے آدھی رات کو شراب کے نشے میں دھت ہو کر غل غپاڑہ کرنے والے عادی شرابی کو گرفتار کر لیا میڈیکل رپورٹ کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے حوالات بند کر دیا تفصیلات کیمطابق بھمبرشہر میں آدھی رات کو شراب کے نشے میں دھت ہو کر کوٹھی موڑ سڑک پر غل غپاڑہ کرنے والے عادی شرابی عبدالمالک ولد عبدالرزاق سکنہ شیر جنگ کالونی بھمبر کو گرفتار کر لیا۔

میڈیکل رپورٹ کے بعد ملزم کیخلاف شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے کا مقدمہ درج کر لیا یاد رہے کہ ملزم عادی شرابی ہے اور کئی بار پولیس کے ہتھے چڑھ چکا ہے اور کئی بار پولیس سے فرار بھی ہو چکا ہے۔