بھمبر شیخ محمد صادق نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے سابق سینئروزیر اور مجاہد اول سردار عبدالقیوم کے رفیق خاص راجہ اکرم کی وفات ایک قومی سانحہ سے کم نہ ہے

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے جنرل سیکرٹری سٹی بھمبر شیخ محمدصادق نے کہاہے کہ آزادکشمیر کے سابق سینئروزیر اور مجاہد اول سردار عبدالقیوم کے رفیق خاص راجہ اکرم کی وفات ایک قومی سانحہ سے کم نہ ہے انکی آزادکشمیر بھر میں سیاسی و سماجی خدمات کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائیگا راجہ محمد اکر م جہاں درد دل رکھنے والے انسان تھے۔

وہاں نظریہ الحاق پاکستان پر یقین محکم کی زندہ مثال تھے دوران وزارت جسطرح انہوں نے آزادکشمیر بالعموم اور بھمبر ضلع کے ا ندر صحت کی وزارت کو خرابیوں سے پاک کرنے کی سعی کی وہ آج بھی ایک مثال ہے مسلم کانفرنس کا ہر کارکن ان کو مجاہد اول کے ایک عظیم ساتھی ہونے کااعتراف کرتا ہے۔

انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں انکی وفات سے جوخلاء پیدا ہوا وہ مدتوں پورا نہ ہو گا انہوںنے پورے آزادکشمیر کو اپنا حلقہ انتخاب سمجھ کر قوم ی خدمت ہے وہ سیانت ،شرافت اور ایمانداری کی اعلیٰ مثال تھے اللہ تعالیٰ مرحوم کے فرزند راجہ آفتاب اکرم اور دیگرتمام عزیزوں اور رشتہ داروں کو صبر وجمیل سے نوازے اور ان کو اللہ پاک قرب رسول صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم نصیب فرمائے ان خیالات کااظہار شیخ محمدصادق نے سینئر وزیر راجہ محمد اکرم خان کی وفات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے راجہ محمداکرم خان کی دینی خدمات کو بھی سراہا اس موقع پر صدرسٹی بھمبرخواجہ طارق محمود بٹ ،راجہ اسداللہ ایڈووکیٹجنرل سیکرٹری ضلع بھمبرمسلم
کانفرنس ،راجہ صابرخان سینیئر نائب صدر،ارشد محمود چوہدری سیکرٹری اطلاعات سٹی بھمبر ،ایڈیشنل سیکرٹری ماسٹر محمد بشیر بٹ ،غلام فاروق بٹ سیکرٹری مالیات،اور دیگر کارکن بھی موجود تھے۔