بھمبرباولے اور آوارہ کتوں کی بھرمار گلی محلوں میں درجنوں آوارہ کتوں کے ٹولے مٹرگشت کرنے لگے

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبرباولے اور آوارہ کتوں کی بھرمار گلی محلوںمیں درجنوں آوارہ کتوں کے ٹولے مٹرگشت کرنے لگے راہگیروں اور معصوم بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق بلدیہ بھمبرلمبی تان کر سو گئی۔

عوام علاقہ کاشدید احتجاج آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کامطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبرمیں بلدیہ کی غفلت کے باعث سینکڑوں آوارہ کتے سرعام گلیوں ،محلوں اور سڑکوں پر مٹرگشت کرتے نظر آتے ہیں ان آوارہ کتوں میں خونخوار قسم کے کتے موجود ہیں۔

جو گلی محلوں سے گزرنے والے عام لوگوں کے علاوہ سکول جانے والے معصوم بچوں کو کاٹنے کیلئے دوڑتے ہیں اور کئی ایک بچوں پر حملہ آور ہو کر انہیں زخمی بھی کر چکے ہیں جبکہ رات کے اوقات میں اکیلے آدمی کو دیکھ کر بھی اکثرحملہ آور ہو جاتے ہیں بھمبرکے عوامی اور شہری حلقوں نے بلدیہ بھمبر کی غفلت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔