بھٹو کے مشن کو منزل مقصود تک پہنچائیں گے، وقار مہدی

Zulfiqar Ali Bhutto

Zulfiqar Ali Bhutto

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 86 ویں سالگرہ کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی کے دفتر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا اور کیک کاٹا گیا۔

وزیر اعلیٰ ہاوس کراچی میں ہونے والی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاونین خصوصی وقار مہدی، راشد حسین ربانی،صدیق ابو بھائی، پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما اکرم قائم خانی، خالد لطیف، تیمور سیال سمیت دیگر نے شرکت کی۔

شرکاء سے خطاب میں وقار مہدی نے کہا کہ اس موقع پر یہ عہد کرتے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت میں ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو منزل مقصود تک پہنچائیں گے۔