حسن علی کیچ ڈراپ نہ کرتے تب بھی فتح کا مشن مکمل کر لیتے، میتھیو ویڈ

Matthew Wade

Matthew Wade

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) میتھیو ویڈ نے کہا ہے کہ حسن علی کیچ ڈراپ نہ کرتے تب بھی فتح کا مشن مکمل کر لیتے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ آخری 2 اوورز سے قبل ہی کھیل کا پانسہ ہمارے حق میں پلٹ گیا تھا،میں یقینی طور پر نہیں کہہ سکتا کہ میری وکٹ گرنے پر بھی جیت حاصل نہیں ہو سکتی تھی، میرے بعد بیٹنگ کیلیے آنے والے پیٹ کمنز اور کریز پر پہلے سے موجود مارکوس اسٹوئنس بھی فتح کا مشن مکمل کر سکتے تھے۔

یاد رہے کہ حسن علی کی جانب سے کیچ ڈراپ کیے جانے پر میتھیو ویڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو مسلسل 3چھکے جڑ کر آسٹریلیا کو فتح دلا دی تھی۔