بے نظیر بھٹو قتل کیس : پرویز مشرف کو 23 اپریل کو پیش ہونے کا حکم

Benazir Musharraf

Benazir Musharraf

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد انسداد دہشت گرد ی کی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو 23 اپریل کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج حبیب الرحمان نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے پرویز مشرف کے علاوہ دیگر ملزمان کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کیا ہے ،ا سپیشل پبلک پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار علی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پرویز مشرف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری ہو ئے ہیں۔

قانون کے مطابق پرویز مشرف ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے ٹرائیل کورٹ کے سامنے پیش ہونے کے پابند ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی طلبی کا سابقہ حکم بھی برقرار ہے۔