سندھ : دعووں کے باوجود میٹرک امتحانات میں نقل کو نہیں روکا جاسکا

Sindh Exams

Sindh Exams

کراچی(جیوڈیسک)کراچی سندھ میں دعووں کے باوجود میٹرک امتحانات میں نقل کو نہیں روکا جاسکا ہے۔آج بھی مختلف امتحانی مراکز میں 45طلبہ نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔حیدر آباد تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر عبد العلیم خانزادہ نے نواب شاہ اور سکرنڈ کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

اس دوران نقل کرنے والے 25طلبا پکڑے گئے۔جبکہ نقل میں معاونت پرامتحانی عملے میں شامل دو افراد کو بھی نکال دیا گیا۔لاڑکانہ میں نویں جماعت کے پرچے کے دوران مختلف امتحانی مراکز سے 20 طلبا نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے اور4 اساتذہ کوبھی نقل میں مدد فراہم کرنے پر سینٹرز سے باہر نکال دیاگیا ہے۔

جیکب آباد میں نقل کی روک تھام کیلئے تمام انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے اورامیدوار نقل کرتے رہے۔سکھر اور میر پور خاص بورڈ میں آج پرچے نہیں لیے جارہے ہیں۔