شبلی فراز کا اپوزیشن کے 15 سے زائد ارکان سے رابطوں کا دعویٰ

 Shibli Faraz

Shibli Faraz

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے اپوزیشن کے 15 سے زیادہ ارکان سے رابطوں کا دعویٰ کر دیا۔

شبلی فراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے 15 سے 16 ارکان حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں پھر انہیں پتہ لگ جائے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اپوزیشن نمبرز پورے نہیں کرسکے گی بلکہ ان کی سیاست دفن ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا تھاکہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، ہمارے نمبر پورے ہیں۔