بلال یاسین حملہ کیس کے 2 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

Bilal Yaseen

Bilal Yaseen

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے لیگی رہنما بلال یاسین حملہ کیس کے 2 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین پر حملہ کیس کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ دونوں ملزمان کو گواہ کے بیان کی روشنی میں نامزد کیا گیا، ملزمان کا بلال یاسین پر حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے، عدالت دونوں کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو 18 فروری تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔