بلاول بھٹو 2018 کے انتخابات میں حصہ لیں گے: فرحت اللہ بابر

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹر فرحت اللہ بابر کے مطابق بلاول مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں اور وہ امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلے کے خواہش مند ہیں۔

چئیر مین بلاول کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ پاکستان سے زیادہ دبئی میں اپنا وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

جہاں وہ حفاظتی گارڈ ز کے بغیر خود کو آزاد محسوس کرتے ہیں۔ آصف زرداری بھی یہی چاہتے ہیں کہ وہ اپنا زیادہ وقت دبئی میں ہی گزاریں۔

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثر کے صاحبزادے اور بلاول کے قریبی دوست شہریار تاثیر کا کہنا ہے بلاول اپنے خیالات اور منصوبوں پر خود کام کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا سندھ فیسٹیو ل کا آئیڈیا بلاول ہی نے دیا فیسٹیول فروری کے پہلے ہفتے میں ہو گا۔