بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر امریکا روانہ

 Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری امریکا میں 8 روز قیام کریں گے اور اس دوران چیئرمین پیپلز پارٹی کی اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بلاول امریکا سے واپسی پر دوبارہ آزاد کشمیر میں الیکشن مہم شروع کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پہلے ہی نجی دورے پر امریکا میں موجود ہیں۔