بلاول بھٹو زرداری کل سندھ اسمبلی کے قائد ایوان کے نام کا اعلان کریں گے

Bilawal Bhutto Zardari

Bilawal Bhutto Zardari

سندھ (جیوڈیسک) سندھ پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کل سندھ اسمبلی میں قائد ایوان ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے ناموں کا اعلان کریں گے۔ پیپلزپارٹی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل شام چار بجے بلاول ہاس میں ہوگا ، ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس میں قائد ایوان ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور پارلیمانی لیڈر کا چنا کریگی۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے تمام نو منتخب ارکان سندھ اسمبلی اجلاس میں شریک ہونگے، پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری پارٹی کی سینئر قیادت سے مشورے کے بعد سندھ میں حکومت سازی کا اعلان کرینگے۔

اجلاس میں مخدوم امین فہیم، فریال تالپور، خورشید شاہ ، نوید قمر، رضاربانی، ودیگر سینئر رہنما اور پارٹی کے سندھ سے تعلق رکھنے والے سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کے ارکان شرکت کرینگے۔