بلاول کے بیان کی حیثیت چاند پر تھوکنے کے سواکچھ نہیں، پاکستان عوامی تحریک

Pakistan Awami Tehreek

Pakistan Awami Tehreek

لاہور (جیوڈیسک) بلاول جیسے نوزائیدہ کے بیان کی حیثیت چاند پر تھوکنے کے سوا کچھ نہیں، لانگ مارچ کو ڈرامہ قرار دینے والے بلاول کی ساری قیادت اسلام آباد چھوڑ کر بھاگ گئی تھی۔

ترجمان پاکستان عوامی تحریک نے چیئرمین پیپلزپارٹی کی تقریری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کیخلاف بولنے کی جرات نہ رکھنے والوں نے بلاول کا کندھا استعمال کیا ہے۔ بلاول جیسے نوزائیدہ کے بیان کی حیثیت چاند پر تھوکنے کے سوا کچھ نہیں۔