بل گیٹس کی عمران خان کو پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون کی پیشکش

Pakistan

Pakistan

پاکستان (جیوڈیسک) امریکی سافٹ ویئر کمپنی کے مالک بل گیٹس نے عمران خان کو پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے تعاون کی پیش کش کر دی۔ ذرائع کے مطابق امریکی سافٹ ویئر کمپنی کے مالک بل گیٹس نے عمران خان کو خط کے ذریعے پاکستان سے پولیو کے خاتمے میں تعاون کی پیش کش کی۔

خط ملنے پر عمران خان نے بل گیٹس کو ٹیلی فون کیا اور ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحت ، تعلیم اور امراض کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں جدت لائیں گے۔ بل کیٹس کا کہنا تھا کہ دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح پاکستان سے بھی پولیو کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں۔